نئی دہلی23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی اگلے دو دنوں میں دو ریاستوں گجرات اور تمل ناڈواور مرکز کے زیر انتظام دو خطوں دمن اینڈدیواورپانڈیچری کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم ہفتے کے روز دمن پہنچیں گے۔وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور متعدد سرکاری اسکیموں کے مستفدین کو اسناد پیش کریں گے۔وزیر اعظم ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔اس کے بعد وزیر اعظم تمل ناڈو جائیں گے۔یہاں چنئی میں وہ ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیم امّاں ٹو وہیلر اسکیم کے افتتاح کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ہفتے کے روز وزیراعظم پانڈیچری کادورہ کریں گے۔اروبندوآشرم مین وہ اروبندوکو گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور سری اربندوانٹرنیشنل سینٹر آف ایجوکیشن کے طلباء سے ملاقات کریں گے۔نریندرمودی اورویلی کادورہ بھی کریں گے۔وہ اورویلی کی گولڈن جبلی تقریبات پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ اس موقع پر وہ لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم پوڈیچری میں بھی ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ہفتہ کی شام وزیر اعظم رن فار نیو انڈیا میراتھن کو ہری جھنڈی دکھانے کے لیے گجرات کے سورت میں ہوں گے۔